وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Last Updated On 05 December,2019 04:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ شمشاد اختر کو چھ ماہ بعد ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شمشاد اختر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے معاون خصوصی مقرر کیا تھا، شمشاد اختر کو وزیرمملکت کے برابرعہدہ دیا گیا تھا، وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمشاد اختر کو کام میں دلچسپی نہ لینے اور کارکردگی نہ دکھانے پر عہدے سے برطرف کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر کو ڈی نوٹیفائی کر کے ان کا نام معاونین خصوصی کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وزیراعظم کےمعاونین کی تعداد اب تیرہ رہ گئی ہے۔