نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کر لیا

Last Updated On 07 December,2019 01:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو بھی شامل تفتیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب پنڈی نے پیپلز پارٹی رہنما کو 9 دسمبر کو طلب کرلیا۔

 نیب پنڈی نے سلیم مانڈوی والا کی 9 دسمبر طلبی کا سمن جاری کیا جس میں سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی ہاوسنگ سوسائٹی کیس کے حوالے سے بیان قلمبند ہوگا۔

سلیم مانڈوی والا سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گی، نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12 پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔