پاکستانی ائیر پورٹس پر سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید مشینیں نصب

Last Updated On 07 December,2019 03:14 pm

اسلام آباد: (دنیو نیوز) پاکستانی ائیر پورٹس پر سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید مشینیں نصب کر دی گئی، برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے 3 بڑے ائیرپورٹس پر 18 مشینیں نصب کی گئیں۔

برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید مشینیں نصب کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جہاز کیلئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی حامل 18 مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ان مشینوں کے ذریعے مسافروں کے سامان کی سکیننگ کی جائے گی۔

برطانوی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی جو ان مشینوں کو آپریٹ کرنے کیلئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے کو تربیت دے گی، مشینوں کو لگانے کا مقصد برطانیہ آنے والے مسافر اور ان کے سامان کی سکیننگ جدید طرز پر کرنا ہے۔