وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے: ذرائع

Last Updated On 10 December,2019 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 16 سے 17 دسمبر بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم دورہ بحرین میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے اور بحرین کے قومی دن کے تقریبات میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر انھیں بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز بھی دیا جائے گا۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران بحرین سے سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ جنیوا میں 18 سے 19 دسمبر کو منعقدہ عالمی پناہ گزین سمٹ میں شرکت کریں گے۔ عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 19 سے 20 دسمبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر ان کا کانفرنس سے خطاب بھی ہوگا۔
 

Advertisement