اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقریب حلف برداری میں شرکت، 60 وکلا کی ممبرشپ معطل

Last Updated On 13 December,2019 06:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بائیکاٹ کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر ساٹھ وکلا کی ممبر شپ معطل کر دی گئی ہے۔

جن وکلا کی ممبر شپ معطل کی گئی ان میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست بار کونسل کو بھجوا دی گئی ہے۔

وکلا کی معطلی کا نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری وقار گوندل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
 

Advertisement