ایسے فیصلے جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ: فواد چودھری

Last Updated On 17 December,2019 01:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، ایسے فیصلے جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، ایسے فیصلے جس سے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ، مسلسل کہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے، نیو ڈیل کی طرف جائیں، ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔