'‎عمران صاحب نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا'

Last Updated On 18 December,2019 03:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے ‎عمران صاحب نے معیشت، عوام کی روٹی، روزگار، کاروبار سب گروی رکھ دیا، ہمت ہے تو وائٹ پیپر کا جواب دیا جائے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ‎مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں سی پیک کے ذریعے ملک و قوم کے اثاثوں میں اضافہ کیا تھا، ‎عمران صاحب کی 15 ماہ کی نالائقی پر حقائق نامہ جب سے جاری ہوا ہے، نالائقوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ‎سچائی اور حقائق کی موجودگی میں آپ کا چور چور، ڈاکو ڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا، ‎عمران صاحب 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے، اس کا جواب دیں، گالی، دھمکی اور جھوٹ سے بہتر ہے کہ آپ حقائق کا بھی سچ سچ جواب دیں۔