صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، نوٹیفکیشن جاری

Last Updated On 20 December,2019 01:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، 8 رکنی کونسل کے صوبائی وزرائے اعلیٰ ارکان جبکہ وزیر اعظم چئیرمین ہوں گے۔

صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چئیرمین وزیر اعظم ہوں گے، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے ارکان میں شامل ہیں، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کی رکنیت ختم کر دی گئی۔

نوٹفکیشن کے مطابق وزیر پاور ڈویژن کو سی سی آئی کا رکن بنا دیا گیا جبکہ وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر منصوبہ بندی بھی ارکان میں شامل ہیں۔