جرمانوں، ٹیکسز میں اضافہ کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی آج سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال

Last Updated On 02 January,2020 12:49 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانوں اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی آج سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، ٹرک بابو صابو پہنچنے پر ناصر باغ تک ریلی نکالنے کا پروگرام ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک اور مزدے کھڑے کر کے بکنگ آفیسز میں کام بند کردیا، نئے ٹیکسزاور چالان میں دس گناہ اضافہ پر ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے 24 گھنٹوں میں اضافی جرمانے واپس نہ کیے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسی طرح پاکپتن میں بھی ہائی ویز اور دیگر شاہراہوں پر گاڑیوں کے چالان کی مد میں جرمانوں کی رقم میں اضافہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، شہر کو آنے اور جانے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں سمیت ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے چالان کی مد میں کئے جانے والے جرمانوں کی رقم کم کی جائے۔ یاد رہے نیشنل ہائی ویز، موٹر وے پولیس نے حال ہی میں جرمانوں کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔