مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 نوجوان شہید

Last Updated On 02 January,2020 03:37 pm

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں غاصب فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

 بھارتی فوج نے 2 روز سے جاری سرچ آپریشن کی آڑ کے دوران نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے سے چند نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا۔