چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی

Last Updated On 04 January,2020 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول رکھے۔ چیف جسٹس کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔