بچوں کیساتھ زیادتی اورطلبہ میں منشیات کا استعمال ہماری نسلیں تباہ کررہا ہے:وزیراعظم

Last Updated On 06 January,2020 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں‘’ زندگی ایپلی کیشن’’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشرے میں دو چیزیں ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ ایک منشیات اور دوسرا بچوں سے جنسی زیادتی کا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکولوں اور کالجوں میں منشیات کا استعمال بڑا مسئلہ ہے جبکہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر لوگ بات نہیں کرتے۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بھی تباہ کن ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ مسائل ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہے ہیں۔ ان کے حل کیلئے ہمیں قومی سطح پر ان دونوں چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور انسداد منشیات تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے جبکہ اساتذہ بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات معاشرے کے لیے شرمناک چیز ہے۔ پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔
 

Advertisement