لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں مکان کی چھت گرگئی، خاتون اور دو بچے جاں بحق

Last Updated On 07 January,2020 10:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے سے دو بچوں سیمت ایک خاتون ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔

امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبی خاتون آمنہ 32 سال، رمشا 9 سال اور آکاش 7 سال کو تشویشناک حالت میں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جہاں وہ وہ کچھ دیر بعد جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا کہ آمنہ اور اس کے دو بچے گھر پر موجود تھے جبکہ اس کا خاوند کمیٹی لینے باہر گیا ہوا تھا۔ تینوں میتوں کو جنرل ہسپتال سے یوحنا آباد میں واقعہ چرچ میں پہنچا دیا گیا ہے۔