جلال پور بھٹیاں: دم گھنٹے سے 2 مزدور جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

Last Updated On 08 January,2020 03:28 pm

جلال پور بھٹیاں: (دنیا نیوز) رائس مل کے کیبن میں بھوسے سے بھری انگیٹھی جلانے سے کیبن دھوٸیں سے بھر گیا، دم گھنٹے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

جلال پور بھٹیاں میں قائم مازکو رائس مل میں پیش آنیوالے واقعے میں عاطف علی اور نعمان علی نے سردی کی شدت کم کرنے کیلئے انگیٹھی میں موجود بھوسے سے آگ جلائی اور کیبن میں سو گئے۔

بھوسے کو آگ لگنے باعث کیبن دھوٸیں سے بھر گیا اور دم گھٹنے سے دونوں مزدور دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والا عاطف علی عالم پورہ جبکہ نعمان علی جلال پور کہنہ کا رہائشی تھا۔

مزدوروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں جہاں سے لاشیں اہل خانہ نے وصول کر لیں، ورثا کا کہنا ہے کہ اب کیبن کے اندر سے جلا بھوسہ اور انگیٹھی غائب کر دی گٸی ہے۔
 

Advertisement