ہری پور: لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

Last Updated On 19 January,2020 12:58 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) وزیر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، آگ نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

وزیر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب لکڑی کی ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈپو ریلوے اسٹیشن کے قریب بیلہ کے جنگلات میں واقع ہے جس کے سبب آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں پھیل گئی۔

وزیرآباد فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 

Advertisement