سستا آٹا وافر موجود، مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی: وزیر خوراک پنجاب

Last Updated On 19 January,2020 02:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شہر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اب تک 14 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے، منافع خور مافیا 70 روپے کلو آٹا فروخت کر رہےہیں جن کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
 

Advertisement