افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف، منشیات کا کلچر آیا: وزیراعظم

Last Updated On 22 January,2020 02:58 pm

ڈیووس: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف اور منشیات کا کلچر آیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا، ہم نے فیصلہ کیا ہے اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وزیراعظم نے پاکستان سٹرٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی سر زمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے، سیاست کے فروغ سے ملکی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے، پاکستان میں کئی سیاحتی مقام دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں، پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کے روزگار کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا 60 کی دہائی میں پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہی تھی، حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی۔ انہوں نے کہا ایران، سعودی عرب تصادم روکنے کیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔
 

Advertisement