ق لیگ کی پی ٹی آئی سے دوریاں، ن لیگ سے قر بتیں بڑھنے لگیں

Last Updated On 03 February,2020 09:11 am

اسلام آباد: (طارق عزیز) تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان دوریاں، چودھری برادران کی ن لیگ کیساتھ قربتیں بڑھنے لگیں، یہ صورتحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیلئے خوش کن نہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، اب معاملہ مونسی الٰہی کی وزارت سے بڑھ کر تقریباً پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے جس ‘‘کمیٹی’’ کا ذکر کیا کہ کمیٹی ابھی نہیں نکلی وہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر متوقع ہے، ق اور ن لیگ کے درمیان رابطوں کی تصدیق دونوں اطراف سے کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن حکومت، اپوزیشن دونوں کیلئے تسلی بخش نہیں۔