جے یو آئی ف کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس کل طلب

Last Updated On 06 February,2020 03:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی ف کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں حکومت مخالف احتجاج سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ خیال رہے مولانا فضل الرحمان 20 جنوری کو کہہ چکے ہیں تینوں جماعتیں اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔

 

Advertisement