عوام مہنگائی پر عمران خان سے نالاں ہیں: شیخ رشید

Last Updated On 07 February,2020 02:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے خطرہ صرف مہنگائی ہے، عوام مہنگائی پر عمران خان سے نالاں ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا عمران خان سے کوئی مطالبہ نہیں، ہمارے ساتھ عمران خان اور عثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ریلوے میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے ریلوے کے حق میں ہوں گے، حکومت اور اتحادیوں میں گلے شکوے چلتے رہتے ہیں، امید ہے اتحادی حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔