سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

Last Updated On 10 February,2020 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ضلع کوٹلی کے دیہاتوں میں 9 فروری کو بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے بچوں اور خواتین سمیت 10 معصوم شہری زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔