جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے پر اتفاق

Last Updated On 10 February,2020 06:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس قاسم کو چیف لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کرکے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو ارسال کر دیا ہے۔

موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ 18مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے جس کے بعد 19 مارچ کو جسٹس قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس قسم خان کو کریمنل لا پر عبور حاصل ہے۔ ان کے متعدد فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وکلا تنظیموں نے بھی جسٹس قاسم خان کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ پر نامزدگی کو سراہا اور فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔