حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے، خالد مقبول صدیقی

Last Updated On 14 February,2020 11:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں۔

پارلیمنٹ اجلاس کے بعد دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کوتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ کچھ قانونی معاملات تھے، جنہیں حل کر لیا گیا ہے۔ آنے والے ہفتے میں تمام مطالبات کا حل نکل آئے گا۔

خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف سے وزارت کا مطالبہ بیکار ہے۔ کابینہ میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل نہ کر سکے تو تاریخ سوال کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہمارے اپنے ہیں۔ ہمیں جن وزارتوں کی ضرورت تھی، ان میں وزارت قانون شامل نہیں تھی۔ حکومت کو ایک قابل وکیل کی ضرورت تھی جو خوش قسمتی سے ایم کیو ایم کے پاس تھا۔
 

Advertisement