بھارت جعلی آپریشن کر سکتا ہے، وزیراعظم نے یو این سیکرٹری جنرل کو آگاہ کردیا

Last Updated On 17 February,2020 10:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے۔

وزیراعظم نے سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے معزز مہمان کو 4 دہائیوں سےافغان مہاجرین کی میزبانی سے آگاہ کیا جبکہ کشمیر میں مظالم پر بھی ان کی توجہ مبذول کرائی۔

بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ ممکن ہے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کرے۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے 10 بلین ٹری منصوبے سے متعلق بھی یو این سیکرٹری جنرل کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ
 

Advertisement