'دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے عالمی طاقتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے'

Last Updated On 28 February,2020 05:25 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے عالمی طاقتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، بھارتی حکومت انتہا پسندوں کی ترجمان بن چکی ہے، پاکستان کو اس پر بہت تشویش ہے، مسئلہ پوری دنیا میں اٹھائیں گے۔

فیصل آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈرائی پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دلی میں مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے، سارا ہندوستان ہی کشمیر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا بجلی کا بوجھ غریب پر پڑا ہے، عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے، اتنی لوٹ مار کی گئی، ہم پھنسے ہوئے ہیں، سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ماسک وہ پہنے جو بیمار ہے، کرونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، مزدور ہی مزدورکا دشمن ہے۔
 

Advertisement