کرونا نے کراچی کو ٹارگٹ کرلیا، ایک ہی دن میں 9 کیسز رپورٹ، ظفر مرزا کی تصدیق

Last Updated On 10 March,2020 09:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔

وزیر صحت سندھ کی ترجمان میرن یوسف نے بھی نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کل مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 6 مریض شام سے براستہ دوحہ آنے والی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے جبکہ 3 متاثرہ افراد گزشتہ ہفتے لندن سے براستہ دبئی پرواز کے ذریعے کراچی آئے تھے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق تمام نئے کیسز پہلے سے کنفرم کیس سے رابطے میں رہنے والے لوگ ہیں جبکہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے مزید لوگوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 

Advertisement