اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو سنائے گی۔ نیب نے درخواست پر جواب جمع کرا دیا۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ نیب نے مشکوک ٹرانزیکشن والے اکاؤنٹس منجمد کئے، گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کی بات بلا جواز ہے، ان کے اور اکاؤنٹس موجود ہیں، فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں، اکاؤنٹس قانون کے مطابق منجمد کیے۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک بولے انکوائری کی منظوری سے پہلے اکاؤنٹس منجمد کرنا خلاف قانون ہے، اکاؤنٹ فرالئ تالپور کا ذاتی ہے، بے نامی نہیں، نیب اتنا ظلم نہ کرے، عدالت اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔