کوشش ہے 16 مارچ سے تعلیمی ادارے کھل جائیں: ناصر حسین شاہ

Last Updated On 12 March,2020 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے 16 مارچ سے تعلیمی ادارے کھل جائیں، کرونا کے معاملے پر وفاق سنجیدگی نہیں دکھا رہا، صرف ظفر مرزا ہی ایکٹو ہیں، نزلہ اور زکام میں مبتلا لوگ میچ دیکھنے نہ جائیں۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ ہاوس میں کرونا وائرس کے حوالے سے میٹنگ ہوتی ہے، 198 لوگوں کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں 14 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، ان تمام افراد کے اہلخانہ کی سکریننگ بھی کی گئیں۔ انہوں نے کہا جتنا سیریس کرونا وائرس کو سندھ حکومت لے رہی ہیں، وفاق اتنا سیریس نہیں لے رہا، امید ہے وزیراعظم کرونا وائرس کے حوالے سے سیریس ہوں گے۔

ںاصر حسین شاہ نے کہا کہ تافتان بارڈر سے چار ہزار لوگ پنجاب گئے، بتایا جائے جو لوگ پنجاب گئے کیا حکومت پنجاب نے ان سے رابطہ کیا، آج یا کل تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔