آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کا وزیراعظم سے رابطہ، پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

Last Updated On 29 March,2020 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کریسٹالینا جارجیوا کے درمیان رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کریسٹالینا جارجیوا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی۔ کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ آئی ایم ایف اس مشکل وقت کے دوران مالی اعانت فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف پالیسیاں مرتب کرنے میں مصروف ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری 6 ارب ڈالر کے پیکج کے علاوہ مزید ایک ارب 40 کروڑ ڈالر انسداد کورونا کے لیے حاصل کرنا چاہتا ہے۔