راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور خلاف ورزی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
بھارتی 15ویں کور کے کمانڈر کے بی بی سی کو انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ بھارتی 15 کور کے کمانڈر کا بی بی سی کو انٹرویو حقائق کے منافی ہے۔
Indian 15 Corps Comd interview with BBC - 13 Apr 2020: Indian insinuations about infiltration and CFVs by Pakistan are not only baseless but are also patently designed to divert global and domestic attention from the unending fiasco post - 5 Aug 2019... (1/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 14, 2020
میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں افراد داخل کرنے کا بھارتی الزام درست نہیں۔ بھارتی الزام تراشی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ مودی حکومت کو کشمیر میں حالات بہتربنانے پر توجہ دینا چاہیے۔
No less delusional are the allegations about Pakistan infiltrating Covid-affected individuals into IOJK. Pakistan has always extended unhindered UNMOGIP access to CFV sites. We will continue to do that most transparently... (2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 14, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت دنیا کی توجہ 5 اگست 2019ء کے غیر آئینی فیصلے اور صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارتی لیڈرشپ کو اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔ بھارتی قیادت نے کورونا کی صورتحال پرقابر پانے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔
Indian leadership will be well advised to focus on addressing the internal mess, created not only by Covid-19 mishandling but also by the tragedy unfolding in IOJK for years on end. (3/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 14, 2020
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید لکھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ ملٹری مبصر گروپ کو کسی جگہ بھی جانے کی آزادی دے رکھی ہے، پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرنے والے مقامات کے دورے کرائے، پاکستان شفافیت کے ساتھ یہ عمل جاری رکھے گا۔