چینی و آٹا سکینڈل میں نیا موڑ، قومی احتساب بیورو کا کارروائی کا فیصلہ

Last Updated On 20 April,2020 03:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے آٹا اور چینی سکینڈلز پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا، تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

 نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی سکینڈلز ملکی تاریخ کے پرائم میگا سکینڈلز میں سے ایک ہے، اس لیے نیب تمام قانونی پہلووں کا بار یک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزے کے بعد جامع اورآزادنہ ماحول میں آٹا اور چینی سکینڈلز پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماوں نے چینی پر سبسڈی حاصل کی۔