اقوام عالم اب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہے: وزیراعظم

Last Updated On 21 April,2020 04:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں وبا کے دوران احتجاج جاری ہے، اقوام عالم اب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکالیف کا اندازہ لگا سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دنیا کے مختلف حصوں میں بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، تمام تر طبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود مظاہرے جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بد ترین جبر کا سامنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی، سیاسی و عسکری کرفیو 8 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے، ہندوتوا مودی سرکار نے کشمیر میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں لگا رکھی ہیں، دوران لاک ڈاؤن کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔