آٹا اور چینی سکینڈلز کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے حوالے

Last Updated On 22 April,2020 02:25 pm

راولپنڈی: (دنیانیوز) ڈی جی نیب پنڈی عرفان نعیم منگی آٹا اور چینی سکینڈلز کی تحقیقات کریں گے، نیب ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی مکمل رپورٹ آنے پر نیب تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی میگا سکینڈلز کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم میں تفتیشی افسران، فارنزک ماہر بھی شامل ہوں گے، نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی سکینڈلز کی تحقیقات کے لیے ٹیم میں قانونی ماہرین بھی شامل ہوں گے، نیب نے تمام اداروں سے آٹا اور چینی سے متعلقہ ریکارڈ بھی لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی اور مبینہ سمگلنگ کی تحقیقات ہوں گی تاہم ایف آئی اے کی مکمل رپورٹ آنے پر ہی نیب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا۔
 

Advertisement