کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ہمیں تیار رہنا چاہیئے: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 23 April,2020 03:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ہمیں تیار رہنا چاہیئے، اموات کی شرح میں اضافہ بھی خارج از امکان نہیں۔

پاکستان میں وبائی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا خلیجی ممالک میں موجود ہم وطنوں کی مشکلات کا ادراک ہے، جلد واپس لایا جائے گا، ٹيسٹنگ کی استعداد بڑھ رہی ہے تو کيسز بھی بڑھيں گے، تمام ایئرپورٹس کھلنے سے ہر ہفتے 6 سے 7 ہزار تک پاکستانیوں کو وطن واپس لاسکيں گے۔
 

Advertisement