کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں رمضان میں بھی لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مراد علی شاہ نے کاروبار کے اوقات کار بھی بتا دیئے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان میں کاروبار سے متعلق اجلاس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، ناصر شاہ سمیت دیگر وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی نے شرکت کی۔
مراد علی شاہ نے کہا رمضان میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاون ہوگا، ایسے کاروبار جنہیں اجازت دی گئی وہ پیر سے جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک کام کر سکیں گے، صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی، کھانے کی ڈلیوری شام 5 سے 10 بجے تک ہوگی، سحری میں ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ سندھ کاروباری سرگرمیوں کیلئے ایس او پی جاری کرے گا جبکہ احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا۔