اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر 2 سیکٹرز سیل، پولیس تعینات

Last Updated On 30 April,2020 01:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر دو سیکٹرز سیل کر کے داخلی و خارجی راستوں‌ پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرز آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور سے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، خطرناک وباء کے مصدقہ کیسز کے بعد دونوں علاقوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کے داخلی و خارجی رابطوں پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور وہاں کے مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔