لاک ڈاؤن میں کتنی نرمی کی جائے ؟ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بلالیا

Last Updated On 06 May,2020 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، گلگت بلتستان کے وزیر اعلی، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور عسکری و سول حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا، چھوٹے کاروبار کھولنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، وزارئے اعلی صوبوں کی صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم ای سی سی کے فیصلوں سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

 

Advertisement