پشاور میں اشرف روڈ پر دھماکا، 2 ٹریفک اہلکار وں سمیت 5 افراد زخمی

Last Updated On 11 May,2020 03:03 pm

پشاور: (دنیا ینوز) پشاور میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے اشرف روڈ میں دیسی ساختہ باروی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا، دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، دھماکے سے 3 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔