صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کردی

Last Updated On 12 May,2020 05:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ پنجاب سے طارق باجوہ، سندھ سے اسد سعید، بلوچستان سے جاوید جبار اور خیبر پختونخوا سے مشرف رسول ممبر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کر دی ہے۔ وزیر خزانہ کمیشن کے سربراہ مقرر جبکہ صوبائی وزرائے خزانہ، مشیر خزانہ اور صوبائی نمائندے کمیشن کا حصہ ہونگے۔

پنجاب سے طارق باجوہ، سندھ سے اسد سعید اور بلوچستان جاوید جبار اور خیبر پختونخوا سے مشرف رسول کمیشن کے ممبر مقرر کر دیے گئے ہیں، وزیر خزانہ کی عدم موجودگی میں مشیر خزانہ کمیشن کی سربراہی کریں گے۔