پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری

Last Updated On 16 May,2020 10:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات 7 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔ 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی کھلی تو پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں ہوں گے۔

15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہنے پر پارٹ ٹو کا امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ ہوگا۔ کسی وجہ سے آن لائن امتحانات نہ دینے والوں کو یونیورسٹی کھلنے پر روایتی امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق راویتی امتحان لینے کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔ بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس/ سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے۔ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔