عید الفطر پر بھی موسم اپنے تیور دکھانے کو تیار

Last Updated On 17 May,2020 11:18 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اگلے دو ہفتوں میں گرمی کی لہر ملک بھرکی طرح لاہورمیں بھی دیکھی جائیگی، آج بھی موسم خشک رہیگا۔ عید پر گرمی کی لہر ملک بھر میں دیکھی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں اگلے 15 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ صاحبزادہ خان کا کہنا تھا لاہور پر بھی موسم مہربان نہیں ہو گا، شہر 21 مئی سے 26 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہے گا ۔اس دوران درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
مغربی ہوائوں کا سلسلہ اگلے 15 دن تک ملک میں نہ آنے سے عید پر بارش کا کوئی امکان نہیں۔