بابر اعوان کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون، کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد دی

Last Updated On 17 May,2020 03:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کیا اور کورونا وباء سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں پارلیمانی کارروائی کے باقی 53 دن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کا آئینی تقاضا احسن انداز میں پورا کیا جائے گا، سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری پارلیمانی امور باہمی مشاورت سے اجلاس کا پلان ترتیب دیں گے۔