اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے شہزاد اکبر، فروغ نسیم اور انور منصور خان نے بدنیتی پر ریفرنس تیار کیا، خود مختار بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا قانون میں درج نہیں۔
صدارتی ریفرنس کے خلاف نئی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا شہزاد اکبر نے اپنے اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کیے ؟ انہوں نے سابق اٹارنی جنرل کا ججز کیخلاف بیان ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اپیل بھی کی، وزیر قانون نے 18 فروری کو انور منصور خان کے ججز کیخلاف بیان کی مخالفت کی نہ ہی اسے روکا۔