وفاقی سرکاری ادارے: ڈیوٹی کے نئے اوقات کار جاری

Last Updated On 30 May,2020 11:25 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کے ڈیوٹی کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت پیر سے جمعرات تک سرکاری ادارے صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے جبکہ جمعہ کو اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 15 جون تک مؤثر ہوگا۔