شیخوپورہ: سیالکوٹ موٹروے پر مسافروین کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Last Updated On 31 May,2020 03:51 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین سیالکوٹ موٹر وے پر منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے سبب حفاظتی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔