گرین پنجاب منصوبے پر دو سال کی تاخیر کے بعد کام کا آغاز

Last Updated On 04 June,2020 06:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماحولیاتی بہتری کے لیے چالیس ارب روپے کے کثیر لاگت سے گرین پنجاب منصوبے پر دو سال کی تاخیر کے بعد کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پانچ برسوں کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

پنجاب ملک کا سب سے زیادہ گنجان آباد صوبہ ہے۔ آبادی کے فرق کے تناسب سے یہاں دیگر مسائل کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ بھی دوسرے صوبوں کی نسبت قدرے سنگین ہے۔

اس میں بہتری کے لیے 2018ء میں ایک منصوبے پر کام شروع کرنے کا ڈول ڈالا گیا تھا، جس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یوں تو اِس پر دو سال پہلے کام شروع ہو جانا چاہیے تھا لیکن حسب روایت اِس پر بھی بروقت کام شروع نہ ہو سکا۔

ورلڈ بینک کی طرف سے مسلسل تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا۔ بہرحال یہ امر خوش آئند ہی قرار دیا جائے گا کہ بالاخر بیل منڈھے چڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ چالیس ارب روپے کی لاگت کے اِس منصوبے کی مدت تکمیل پانچ سال
مقرر کی گئی ہے۔
 

Advertisement