لاہور میں کورونا وائرس کے سبب بند تمام پارکس کھولنے کا فیصلہ

Last Updated On 05 June,2020 09:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کل سے تمام پارکس کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پارکس میں واقع پلے لینڈ ایریاز بند رکھے جائیں گے۔ پارکس صبح فجر کی نماز سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ پارکوں میں آنے والے لوگوں کیلئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کورونا وباء کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے تمام پارکس بند کیے گئے تھے۔ تاہم اب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر کے چھوٹے بڑے پارکس کھولنے کی اجازت دیدی ہے اور اس حوالے سے کوئی خاص شرائط بھی نہیں رکھی گئیں، سوائے اس کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔