زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق شیری رحمان کا بیان مسترد کر دیا

Last Updated On 08 June,2020 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق شیری رحمان کا بیان مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا سیاسی مقاصد کیلئے مشکل حالات سے دوچار تارکین وطن کو بدنام نہ کیا جائے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا کیسز صرف 6 فیصد ہیں، غلط معلومات پہلے ہی آپ کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔

خیال رہے پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کی تھی، انہوں نے 21 فیصد کیسز کی وجہ اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کو قرار دیا تھا۔