حمزہ شہباز شریف کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 20 June,2020 02:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی، حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر 25 جون کو سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا۔ بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں جبکہ بینچ 3 جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔

کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز اور شریک ملزمان فضل داد اور شعیب قمر ضمانت کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ حمزہ شھباز نے درخواست ضمانت میں نیب کو بھی فریق بنایا ہے۔