ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا کے پیش نظر بزرگوں کی خصوصی دیکھ بھال پر زور

Last Updated On 22 June,2020 09:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر اپنے بزرگوں کو خصوصی دیکھ بھال کریں۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے بار بار ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب تک وفات پانے والوں میں سے بہتر فیصد افراد کی عمر پچاس سال سے زائد تھی۔ بزرگ شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے اور پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارت صحت نے ویب سائٹ COVID.GOV.PK پر بزرگ شہریوں کے کورونا وائرس سے بچائوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

Advertisement